7 جنوری، 2013، 1:37 PM

ایرانی سفیر

قطرکےوزیر داخلہ تہران کا دورہ کریں گے

قطرکےوزیر داخلہ تہران کا دورہ کریں گے

مہر نیوز/ 7 جنوری/ 2013ء: قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گذشتہ دو ماہ 22 ایرانی قیدیوں کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی جیل میں اب بھی 70 ایرانی قیدی موجود ہیں جن کی آزادی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور قطر کے وزیر داخلہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جواد آسایش زارچی نے گذشتہ دو ماہ 22 ایرانی قیدیوں کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قطر کی جیل میں اب بھی 70 ایرانی قیدی موجود ہیں جن کی آزادی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور قطر کے وزیر داخلہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے بھی پروگرام کے مطابق قطر کا دورہ کریں گے جو اپنے دورے میں شام میں ایرانی مغوی شہریوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے حکام سے مدد حاصل کریں گے کیونکہ قطر کے شامی حکومت کے مخالفین کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان قریبی روابط ہیں اور قطرکے وزیر داخلہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

News ID 1785586

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha